پٹرول کی قیمت میں آئندہ کچھ روز میں بڑی کمی ہو گی ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں بڑی کمی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل مہنگا کرنے کا امکان سامنے آیا ہے ،نجی ٹی وی کے مطابق   پٹرول کی قیمت میں 9.62 روپےکمی  کی جائے گی ۔

نجی ٹی وی “جیو نیو ز”کے مطابق ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 16 ستمبرسے کم ہونے کا امکان ہےذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 9.62 روپے کمی ہونے کے بعد 226 روپے تک ہو سکتی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت

3.04روپے اضافے کے بعد 247.26 سے بڑھ کر 250.30 روپے ہو سکتی ہے۔

انڈسٹریل ذرائع کے مطابق یکم ستمبر سے ڈیزل کی قیمت 15فیصد بڑھی ہے، یعنی 6.46 روپے بڑھ کر 133.93 سے 140.38روپے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایکسچینج ریٹ میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے جو 217.81 سے بڑھ کر 225.63روپے ہوا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر کسٹم ڈیوٹی میں 18.74 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں