پنڈی بھٹیاں کے قریب موٹر وے پر ٹریفک حادثہ،4 افراد جاں بحق

پنڈی بھٹیاں (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایم ٹو کوٹ سرور انٹر چینج  پر  ٹریفک حادثے میں 4افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے ، جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

نجی ٹی وی “سماء “نے ریسکیو ٹیم کے حوالے سے بتایا کہ حادثہ ٹرالر کی مسافر وین کو ٹکر کے باعث پیش آیا ، جاں بحق افراد کی لاشیں ضروری کارروائی ، جب کی زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسافر وین کا ڈرائیورسڑک کنارے وین کو پارک کر کے گاڑی کا ٹائر بدل کر رہا تھا۔

شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والا خاندان سرگودھا سے جنازہ میں شامل ہونے کے بعد واپس گھر کی جانب رواں دواں تھا کہ اسی دوران سکھیکی انٹر چینج کے قریب مسافر وین کا ٹائر پنچر ہوگیا، جس کی تبدیلی کے دوران پیچھے سے آنے والے ٹرالر نے وین کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں2خواتین زخمی بھی ہوئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں