پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر تحریک انصاف ایسے خوش ہو رہی ہے جیسے۔۔۔ریحام خان نے بھی پی ٹی آئی پر طنز کے تیر چلادیئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے  وزیراعلیٰ 

پنجاب سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں ریحام خان نے لکھا کہ ایک پارٹی کے سربراہ کے خط پر 25 ارکان کی اسمبلی رکنیت ختم کر دی لیکن دوسری پارٹی کے سربراہ کے خط پر اعتراض ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ یہ دہرا معیار جب تک ختم نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ریحام نے پی ٹی آئی کارکنوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر تحریک انصاف ایسے خوش ہو رہی ہے جیسے وہ بچپن سے پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکن تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں