آئین توڑنے والوں کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے دروازے کھول دیے گئے

اسلام آباد (ڈیلی آن لائن)  حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کے حکم پر عملدر آمد نہ کرانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے دروازے کھول دیے گئے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے سیکریٹری نے سارے سٹاف کو عدالت میں طلب کرلیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی متعلقہ برانچز کو  رات 10 بجے کھول دیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے  سپریم کورٹ کے حکم پر تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ کرانے کے حوالے سے درخواست دائر کی جائے گی جس کی اسلام آباد ہائیکورٹ فوری سماعت کرے گی۔

س سے قبل یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ سپریم کورٹ کے دروازے  رات 12 بجے کھولنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں