‘میری جان کو خطرہ ہے، شیخ رشید نے بھی سیکیورٹی مانگ لی

اسلام آباد( آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی وزارت چھوڑنے پر سکیورٹی مانگ لی۔

جیو نیوز کے مطابق شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے لہٰذا رینجرز کی سکیورٹی بھی دی جائے۔ عمران خان کیلئے سابق وزیراعظم کے طور پر سکیورٹی اور شیخ رشید کے خطوط کا جائزہ لیا جارہا ہے۔سابق وزیراعظم کو پروٹوکول کے مطابق سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں