آدھے سر کے درد کا روحانی نسخہ

لاہور (ویب ڈیسک) دفاتر میں کام کرنیوالے لوگوں یا پھر موٹرسائیکلوں پر سفر کرنیوالوں کو اکثر اوقات آدھے سر کے درد کا سامنا رہتاہے ، ایسے لوگوں کے لیے روحانی علاج سامنے آگیا ہے ۔ 

روزنامہ امت کے مطابق اگر کسی کو نصف سر میں درد ہو تو عامل کو چاہیے کہ وہ باوضو حالت میں پہلے تین مرتبہ درود پاک پڑھے، پھر تین مرتبہ یہ پڑھے” الھم اشف انت الشافی لاشفاءالا شفائک شفاءلایغادر سقما اللھم اشف بفضل حبیبک”۔

اس کے بعد تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے۔ پھر تین مرتبہ درود پاک پڑھے اور مریض پر دم کرے، اللہ تعالیٰ نے چاہا تو سردرد ختم ہوجائے گا۔ اگر ایک بار دم کرنے سے درد میں کمی محسوس نہ ہو تو پھر دوبارہ اسی طرح سے دم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں