کویت میں مالکان کوغلاظت کھلانے والی بھارتی ملازمہ گرفتار

کویت سٹی (ویب ڈیسک) کویت میں ایک سال تک مالکان کوغلاظت کھلانے والی بھارتی گھریلو ملازمہ کوگرفتارکرلیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی ملازمہ ایک سال سے اس گھرمیں کام کررہی تھی اور گھرکی چھت پربنے کمرے میں رہائش دینے پرمالکان سےناراض تھی، متاثرہ خاندان کے پولیس کودئیے بیان کے مطابق گھروالے کھانے کے غیرمعمولی خراب ذائقے سے پریشان تھے اوروجہ جاننے کے لئے گھریلو ملازمہ کوبتائے بغیرکچن میں خفیہ کیمرے لگوائے تھے۔

خفیہ کیمروں کی مدد سے ملازمہ کے کھانے میں غلاظت ملانے کا انکشاف ہوا جس کے بعد اسے گرفتارکرلیا گیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق  بھارتی ملازمہ نے اعتراف جرم کرلیا ہے، ضابطے کی کارروائی کے بعد ملازمہ کوڈی پورٹ کردیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں