اسلام آباد میں نوعمر لڑکوں کی قابل اعتراض ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرنے والے گروہ کا انکشاف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں نوعمر لڑکوں کی قابل اعتراض ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرنے والے گروہ کا انکشاف منظرعام پر آ گیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)کے سائبر کرائم ونگ نے اس گینگ کے ایک مرکزی ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔ سائبر کرائم ونگ کو گینگ کے 3ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔

رپورٹ میں ملزمان کے نام زین، سیف اللہ اور حامد شہزادبتائے گئے۔ ان میں سے حامد شہزاد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ زین اور سیف اللہ تاحال مفرور ہیں۔ یہ گینگ بھارہ کہو کے علاقے سے آپریٹ کر رہا تھا۔ گینگ کے لوگ نوعمر لڑکوں سے سوشل میڈیا پر دوستی کرتے اور انہیں ملاقات کے لیے بلاکر گن پوائنٹ پر برہنہ ہونے پر مجبور کرکے ویڈیوز بنا لیتے تھے اور پھر ان ویڈیوز کے ذریعے انہیں بلیک میل کرتے رہتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں