آزاد کشمیر انتخابات ۔۔۔۔حکومت نے اہم بیان دے دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور نے آزادکشمیر انتخابات ملتوی ہونے کی خبروں کی تردید کر ‏دی۔وزیرامور کشمیر نے واضح کیا ہے کہ آزادکشمیر انتخابات ملتوی ہونے کی خبروں میں صداقت نہیں، ‏حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈےکو یکسر مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوروناسےمتعلق این سی او سی کا کردار قابل ستائش ہے، این سی اوسی وبا ‏کیخلاف قومی کاوشوں کا آئینہ دار ہے، این سی اوسی زمینی حقائق کومدنظر رکھ کر فیصلے کرتا ‏ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کسی نےالیکشن ملتوی کرنےکی کوئی سفارش نہیں کی، اپوزیشن دوسروں ‏پرالزامات کے بجائےاپنی صفوں میں درستگی کرے، عوام موروثی سیاست سےبیزار ہو چکے ہیں، پی ‏پی کےپاس50 فیصد سیٹوں پرانتخابات کیلئے امیدوار ہی نہیں۔واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 2 ماہ کے لیے آزادکشمیر ‏انتخابات مؤخر ‏کرنےکی تجویز دے دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں