تعلیمی ادارے کب کھلیں گے۔۔؟ بڑے فیصلے کا دن آن پہنچا۔۔ طلباووالدین کیلئے بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک کے مستقبل کے معماروں کو تعلیم کے زیورسے کیسے روشناس کرایاجائے۔ تعلیمی ادارے کب تک کھولنے چاہیے۔۔ ، این سی اوسی نےکل اجلاس طلب کیا ہے، اجلاس میں امتحانات کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔وزیرتعلیم شفقت محمود کا ٹویٹ وزیرتعلیم شفقت محمود نے 11 اپریل کو تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق اہم پیغام جاری کیا ہے، انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے کھلیں گے یا بند رہیں گے ، فیصلہ منگل کو کیا جائے گا، این سی اوسینے 6 اپریل کو اجلاس طلب کیا ہے، اجلاس میں امتحانات کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 11اپریل سے تعلیمی ادارے کھلیں گے یا پھر مزید بند رہیں گے اس کا فیصلہ منگل کو کیا جائے گا، این سی اوسی کا تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق اہم اجلاس چھ اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔اجلاس میں وزراء تعلیم اور وزراء صحت شرکت کریں گے۔اجلاس میں تعلیمی اداروں کو کھولنے یا بند رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں امتحانات کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں