4Gکی باتیں ہوئیں پرانی۔۔!! پاکستان میں فائیو جی نیٹ کب تک لانچ کر دیا جائے گا؟ اعلان ہوگیا

لاہور(نیوز ڈیسک) فائیو جی انٹرنیٹ کو ممکنات کی ایک نئی دنیا قرار دیا جا رہا ہے، کہا جا رہا ہے کہ فائیو جی دنیا کو حقیقی معنوں میں گلوبل ویلج بنا دے گا، فائیو جی نیٹ ورک کی بدولت ہزاروں لاکھوں کلومیڑ کے فاصلے پر مریضوں کا معائنہ اور علاج ممکن ہو سکے

گا۔اسی طرح فور جی سے سو گنا تیز انٹرنیٹ کی بدولت ڈیٹا ٹرانسفر سکینڈوں میں ہو سکے گا، جبکہ موبائل فون میں سٹوریج کی گنجائش موجودہ سے 100 گنا زیادہ ہو گی۔ یہی وجہ ہے کہ امریکہ اور چین میں فائیو جی ٹیکنالوجی میں برتری حاصل کرنے کی دوڑ چل رہی ہے۔اس مقصد کیلئے بڑی موبائل کپمنیوں سام سنگ اور ایپل نے تو فائیو جی فون بھی متعارف کرا دیا ہے تاہم پاکستان میں فائیو جی سروس متعارف نہ ہونے کے باعث یہ جدید سمارٹ فونز فی الحال پاکستانیوں کے زیادہ کام نہیں آ سکتے کیونکہ پاکستان نے ابھی تک فائیو جی سروس کی فراہمی کے حوالے سے بنیادی کام بھی مکمل نہیں کیا ہے۔اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کا کہنا ہے کہ زونگ نیٹ ورک کو شامل کر کے اسلام آباد میں فائیو جی سروس کی آزمائش کی جائے گی مگر انہوں نے اعتراف کیا کہ ابھی ملک بھر میں فائیو جی کو پھیلانے میں وقت لگے گا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد، کراچی اور گوادر کو فائبر آپٹکس کےذریعے آپس میں ملانے کا کام باقی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ اگلے برس کے آخر تک یہ سروس پاکستان میں مہیا کی جا سکے ۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے پاکستان میں تجرباتی بنیادوں پر فائیو جی نیٹ ورک چلانے کے لیے لائسنس جاری کیے ہیں تاہم ابھی تک کمرشل فائیو جی لائسنس کی نیلامی کے ضمن میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں