“طالبان کے ساتھ جلد سے جلد یہ کام کیا جائے” وزیراعظم عمران خان کا افغان حکومت پر زور

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لالائنٰ  )  وزیر اعظم عمران خان نے افغان حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے طالبان کے ساتھ مستقل طور پر امن کی کوشش کرے۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے افغان صدر اشرف غنی سے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ‘امن عمل کی موجودہ رفتار کو امریکا طالبان امن معاہدے کے نفاذ کے لیے بڑھانا ہوگا جس سے بین الافغان مذاکرات جلد شروع ہونے کی راہ ہموار ہو سکے گی’۔

وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق ‘دونوں رہنماﺅں نے افغان امن عمل کے نئے مرحلے پر بھی تبادلہ خیال کیا، وزیراعظم عمران خان نے امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کو اجاگر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ افغانستان میں امن بڑی اہمیت کا حامل ہے’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں