دنیا کا وہ عجیب و غریب غار جس میں لاکھوں ستارے جھلملاتے ہیں

 اسلام آباد (خصوصی رپورٹ ، سیف اعوان)قطب جنوبی میں واقع ملک نیوزی لینڈ میں موجود یہ غار قدرت کا ایک ایسا خوبصورت شاہکار ہے ۔ کہ شاید ہی کوئی سیاح نیوزی لینڈ جائے او راس حیران کردینے والے غار کو نہ دیکھے۔ اس اندھیرے غار کو اس کے اندر موجود لاکھوں جگمگاتے ہوئے ستارے کچھ اس طرح سے روشن کردیتے ہیں کہ دیکھنے والوں کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جاتی ہیں۔لیکن سوال یہ ہےکہ غار کےاندر اتنے چھوٹے چھوٹے ستارے آئے کہاں سے۔ تو دوستو، یہ ستارے نہیں بلکہ درحقیقت چھوٹے چھوٹے بے ضرر کیڑے ہیں ۔ جن کے جسم میں روشنی کا ایک قدرتی نظام موجود ہے۔ اس سے بھی زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ جیسے جیسے ان ننھے کیڑوں کی بھوک بڑھتی جاتی ہے۔یہ زیادہ سے زیادہ روشنی پیدا کرتے چلے جاتے ہیں۔ اور سب سے حیران کن بات یہ کہ دنیا بھر میں یہ کیڑے صرف نیوزی لینڈ کے اس غار میں ہی پائے جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں