عمران خان حکومت شملہ معاہدے کےحوالے سے کیا کام کررہی ہے کشمیریوں کےلئے دھماکے دار خبرآگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چئیرمین کشمیر کمیٹی شہر یا ر خان آفریدی کا کہنا ہے کہ حکومت شملہ معاہدے کے حوالے سے باہم مشورت کر رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انھوںنے کہا کہ کشمیر کا معاملہ نازک ہے۔ اس پر جذبات سے کام لینا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ شہریارآفریدی نے مزید کہا کہ بھارتی حکمران کالےقوانین نافذکر رہے ہیں،ہم کشمیرکامقدمہ ہرفورم پرلڑیں گے،کشمیر دو طرفہ مسئلہ نہیں بلکہ اس میں سلامتی کونسل کی قراردادیںموجود ہیں،اقوام متحدہ مسئلہ کشمیرپرآئینی ذمہ داریاں پوری کرنےسےقاصرہے،یہ بین الاقوامی آرمڈ کنفلکٹ ہے، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اور ادارے کشمیر کاز پر ایک صحفہ پر ہیں،ہم کشمیر کیلئے ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار ہیں،مقبوضہ کشمیر میں عید کی نماز پر پابندی اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں