عید کے روز انتہائی افسوسناک خبر، 2طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ، تمام مسافر جان سے گئے

اسلام (مانیٹرنگ ڈیسک )عید کے روز انتہائی افسوسناک خبر، 2طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ، تمام مسافر جان سے گئے ۔۔۔ امریکی ریاست الاسکا میں دوران پرواز دوطیارے ٹکرا گئے جس کی وجہ سے دونوں طیاروں میں موجود تمام سات افراد ہلاک ہوگئے۔برطانوی خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق واقعہ امریکی ریاست الاسکا کی میونسپلٹی اینکریج میں پیش آیا جہاں دوطیارے آپس میں ٹکراگئے۔ مرنے والوں میں ری پبلکن قانون سازگیری کنوپ بھی شامل ہیں جو ایک طیارہ اڑا رہے تھے۔جب کہ دوسرے طیارے میں چار سیاح، ایک پائلٹ اور ایک گائیڈ سوار تھے۔ اطلاعات کے مطابق حادثے میں دونوں طیاروں میں سوار کوئی بھی شخص باقی نہیں بچا 6افراد موقع پر ہی  ہلاک ہوگئے جب کہ ایک ہسپتال منتقلی کے وقت انتقال کرگیا۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے طیاروں میں سے ایک ڈی ہیویلینڈ  ڈی ایچ سی2 بیور تھا۔ ایوی ایشن حکا م نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں