پسندکی شادی جرم بن گئی ،مسلح افرادکاحملہ ،عاشق قتل ،حسینہ کیساتھ کیاسلوک کیاگیا،جان کرآپ کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے

گھوٹکی (ویب ڈیسک )گھوٹکی کے علاقے مرید شاخ میں مسلح افراد نے حملہ کرکے پسند کی شادی کرنے والے شخص کو بے دردی سے قتل کردیا اور لڑکی کو اغوا کرکے فرار ہوگئے۔مقتول کے ورثا کے مطابق عاشق کھوکھر اور لڑکی حسینہ نے دو ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی اور قتل کئے جانے کے خوف سے رکشے میں صادق آباد سے سکھر جارہے تھے۔ورثا نے کہا کہ مرید شاخ کے مقام پر مسلح افراد نے حملہ کرکے عاشق کھوکر کو کلہاڑیوں سے زخمیکرنے کے بعد فائرنگ کرکے قتل کردیا اور لڑکی کو اغوا کرکے فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق لڑکی کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں