اکستان میںپب جی کھیلنے والوں کےلئے بہت بڑی خوشخبری پی ٹی اے نے فیصلہ کر ڈالا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی اے نے آن لائن گیم پب جی پر عائد پابندی ختم کردی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے پب جی پر عائد پابندی کو ختم کر ڈالا۔پب جی انتظامیہ اور پی ٹی اے کے مابین مذاکرات کامیاب ہوگئے ۔ جس کے بعد آن لائن گیم پب جی پر عائد پابندی ختم ہو گئی۔ پب جی انتظامیہ نے 16سال سے کم عمر بچوں کےلئے جامع طریق کار بھی بیان کردیا۔ پی ٹی اے انتظامیہ نے اس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تعاون بڑھانےپر زور دیا ۔ اور پابندی اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں