منی، مزدلفہ اور عرفات میں موسلادھاربارش،محکمہ موسمیات نے حاجیوں کوبڑی خبرسنادی

مکہ مکرمہ (ویب ڈیسک )مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’منی، مزدلفہ اور عرفات میں تیز ہوا کا امکان ہے جس کی رفتار 15 کلو میٹر فی گھنٹے سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوسکتی  ہے‘۔’حج مقامات میں درجہ حرارت 29 سینٹی گریڈ سے37 سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا‘۔دوسری طرف محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’مدینہ منورہ میں رات 11 بجے تک بارش کا امکان ہے‘۔’مدینہ منورہ شہر سمیت الحناکیہ، العلا، العیص، المہد، بدر، خیبر اور ینبع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی جبکہ تیزہوا کے باعث حد نگاہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں