سونے کی فی اونس قیمت میں ہزاروں روپے کمی

کرا چی (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12ڈالرز کی کمی واقع ہو گئی ہے۔ جس کے بعد اب سونا فی اونس 1930ڈالرز کا ہو گیا ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونےکے نرخ کم ہونے کے باعث مارکیٹ میں سونافی تولہ 1300روپے سستا ہوگیا ہے اور اب اس کی نئی قیمت 1لاکھ22ہزار 500اور دس گرام سونے کی قیمت1114روپے کمی سے 1لاکھ5ہزار24روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1500روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔واضح رہے کہ سونے کی قیمت میں کئی دنوں کے مسلسل اضافے کے بعد اب واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں