بیٹی نے باپ کی میت قبر سے نکال لی مگر کیوں؟ وجہ ایسی کہ آپ کو بھی حیرت ہوگی

شیخوپورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) شیخوپورہ کے علاقے ڈیرہ اعوان میں بیٹی نے باپ کی میت قبر سے نکال لی۔

پولیس کے مطابق مختار احمد نامی شخص کا کچھ روز پہلے انتقال ہوا تھا ، اس کی تدفین ڈیرہ اعوان میں ہی کی گئی لیکن اس کی بیٹی اپنے والد کی تدفین آبائی علاقے فیصل آباد میں کرنا چاہتی تھی۔بیٹی نے قانونی تقاضے پورے کیے بغیر اپنے باپ کی میت قبر سے نکال لی ،  اس سے پہلے کہ وہ فیصل آباد جاتی علاقہ مکینوں نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو کردی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور خاتون کو گرفتار کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں