میٹرک کے نتائج سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کر دی گئی

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں)میٹرک کے نتائج سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کر دی گئی، کتنے فیصد مضامین میں فیل ہونے والے طلبہ کو پاس کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا؟ . .

فیڈرل بورڈ آف ایجوکیشن نے میٹرک کے نتائج سے متعلق پالیسی میں ایک بار پھر تبدیلی کرتے ہوئے امتحان میں 40 فیصد مضامین میں فیل ہونے والے طلبہ کو پاس کرنے کا فیصلہ کیا ہے.فیڈرل بورڈ اف ایجوکیشن میں میٹرک کے امتحان کی پالیسی میں تبدیلی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے

بورڈکا کہنا ہے کہ پرائیویٹ امیدوار بھی اس پالیسی سے مستفید ہو سکیں گے.سپلی امتحان دیبے والے طلبا طالبات میں آسانی سے فائدہ حاصل کر سکیں گے.نوٹیفیکیشن کے مطابق پرائیویٹ امیدوار جو 40 فیصد مضامین میں فیل تھے انہیں کے پاس کر دیا جائے گا.ایسے امیدواروں کے نتائج کا اعلان جلد کیا جائے گا.فیڈرل بورڈ نے سابق اور پرائیویٹ امیدواروں کو سالانہ نتائج میں پاس نہیں کیا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں