وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا،وفاقی کابینہ 10 نکاتی ایجنڈے پرغورکرےگی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کااجلاس آج طلب کرلیا ہے ،اجلاس میں ملکی سیاسی،معاشی اورکوروناصورتحال پرغورہوگا ۔پائلٹس کے جعلی لائسنس کامعاملہ کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے،کابینہ مشکوک پائلٹس کی لائسنس منسوخی کافیصلہ کرےگی ،سول ایوی ایشن حکام مشکوک پائلٹس کے معاملے پربریفنگ دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں