کورونا وائرس کے وار تیز، پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اموات میں ہوشربا اضافہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا وائرس کے گزشتہ چند دونوں میں کمی آنے کے بعد آج اچانک پھر تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور یہ مہلک وبا گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 148 قیمتی جانوں کو نگل گئی ہے جبکہ مزید چار ہزار سے زائد کیسز سامنے آ گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 21 ہزار 835 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں 4 ہزار 44 افراد میںوائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افرا د کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 92 ہزار 970 ہو گئی ہے جن میں سے 3903 افراد انتقال کر گئے ہیں جبکہ 81 ہزار 307 صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں