“میرے والدین نے فریج جیتا تو طارق عزیز نے پوچھاکہ۔۔۔” سوشل میڈیا مرحوم میزبان کی یادوں سےبھرگیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)طارق عزیز کی وفات کی خبر صارفین پر بجلی بن کر گری۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر  اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تعزیتی ٹویٹس سے بھرگئے۔ خبرآتے ہی سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ طارق عزیز ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا  جبکہ نیلام گھر اس وقت دوسرا بڑا ٹرینڈ بن چکا ہے۔

صارفین طارق عزیز کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے نیلام گھر شو سے وابستہ اپنی یادوں کا تذکرہ بھی کررہے ہیں۔

اپنی یادیں شیئرکرنے والوں میں 24نیوز کی نیوز اینکر اور میزبان سیمل ہاشمی بھی شامل ہیں۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا “میرے والدین نے طارق عزیز کے شو سے 1988 میں مشہور زمانہ کینڈی ڈیپ فریزر جیتا تھا۔۔۔۔۔۔ طارق عزیز نے ماما سےپوچھا چندا کیا کرو گےاس فریزر کا۔ماما نے بوکھلا ہٹ میں جواب دیا ۔۔پانی ٹھنڈا۔۔۔آہ اک اور باب ختم “

ٹی وی میزبان اور اداکار واسع چوہدری نے طارق عزیز کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے اپنے پروگرام میں اگر کبھی کسی مہمان سے پروگرام کا آغاز کرنے کی درخواست کی تو وہ صرف طارق عزیز سے ہی کی تھی۔ان کے مطابق اگرچہ ضعیف العمری کی وجہ سے مائیک تھامتے ہوئے طارق عزیز کے ہاتھ کپکپا رہے تھے لیکن جیسے ہی کیمرہ آن ہوا ان کی وہی آواز بلند ہوئی جو ان کا ٹریڈ مارک بن چکی تھی۔vasay chaudhry@vasaych

DAIKHTI ANKHOO AUR SUNTAY KANOO.
RIP Tariq Aziz Sb,What an Icon.The only time I asked A guest to start the show & I remmember his hands trembling when he held the Mike (because of his age) BUT the moment cameras started rolling, the Voice came out with its trademark Grandeour..

تصویر ٹوئٹر پر دیکھیں

4,458Twitter Ads info and privacy410 people are talking about this

اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان صنم بلوچ نے لکھا: ‘ایک اور لیجنڈ آج ہمیں چھوڑ گیا۔ ہم سب ان کا شو دیکھتے بڑے ہوئے۔’Sanam Baloch@SanamBalochfans

Another legend left us today 💔 #TariqAziz #RIP #Legend

We all grew up watching his show. “Dekhti ankho sunty kaano ku mera Salam”.

تصویر ٹوئٹر پر دیکھیں

1,686Twitter Ads info and privacy156 people are talking about this

گلوکار علی ظفر نے لکھا:’ہم اپنے ہیروز کو بہت جلد بھول جاتے ہیں، لیکن مجھے یقین ہے کہ آپ کو کبھی نہیں بھلایا جائے گا۔’

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں