” جانو آئی ایم پٹرول پمپ، رل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے”ناصر مدنی کی نئی ویڈیو سامنے آ گئی ،عمران خان کیلئے پیغام جاری کر دی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پٹرول سستاہوئے 9 دن گزر گئے لیکن اسے حاصل کرنے کیلئے لوگ پمپوں پر مارے مارے پھر رہے ہیں لیکن انہیں پٹرول نہیں مل رہا جس کے باعث جن پمپس پر دستیاب ہے وہاں پر ایس او پیز کی شدید خلاف ورزی جاری ہے اور لمبی لمبی قطاروں کے علاوہ لوگ ہاتھوں میں بوتلیں اٹھائے بھی موجود ہیں ۔

یہ تمام صورتحال کورونا وائرس کے پھیلاﺅ میں تیزی پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہو رہی ہے لیکن حکومت اس پر اپنی آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں اور اسی پریشان کن صورتحال سے متاثر منفرد انداز بیان کے مالک معروف عالم دین ” ناصر مدنی “ بھی میدان میں آ گئے ہیں اور پٹرول کی عد م فراہمی سے تنگ آ کر انہوں نے عمران خان کیلئے اپنے مخصوص انداز میں ویڈیو پیغام جاری کر دیاہے ۔

ناصر مدنی ایک سڑک پر موجود ہیں جہاں پر سڑک کنارے نصب نشان پر درج ہے کہ ” قصر ابو ظہبی 20 کلومیٹر “ جبکہ اس موقع پر ان کے ساتھ کالے رنگ کے لباس میں ملبوس دو ساتھی بھی ہیں اور ان کی گاڑی سڑک کنارے ممکنہ طور پر پٹرول ختم ہونے کے باعث بند کھڑی ہے ۔ ناصر مدنی کا ویڈیو پیغام میں کہناتھا کہ ” جانو آئی ایم پٹرول پمپ ، 82 روپے والا پٹرول ہی ہمیں دیدیں ، 75 روپے والا تو مل نہیں رہا ، لائنوں میں لگ کر پٹرول لے رہے ہیں ، سڑک پر دھکے کھا رہے ہیں ، سڑکوں پر کھڑے کبھی دوستوں کو فون کرتے ہیں کبھی پٹرول والوں کو ، خان صاحب ہمارے ہاتھ جڑے ہیں آپ کے سامنے ، ہمیں 82 والا پٹرول ہی دیدیں ، ہمیں 70 روپے والا نہیں چاہیے ، گاڑی کی ٹینکی خالی ہے ، جانو آئی ایم پٹرول پمپ ، رل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے ، یہ تبدیلی نے ہمیں رلا کر رکھ دیاہے ، ہم سڑکوں پر رلنے والے بندے نہیں ، میرا مکھن میری ملائی ہمیں 82 والا ہی پٹرول دیدو ۔“

انہوں نے کہا کہ ہم کورونا سے ڈرے ہوئے ہیں ، ڈونٹ ٹچ می کورونا ، کوئی ایس او پیز پر عمل نہیں ہو رہا ، لائنیں لگی ہوئی ہیں ، میر ے ساتھ آپ سب بھی مل کر اپیل کریں تاکہ حکومت تک پیغام چلا جائے ، خان صاحب ایک ہی مطالبہ ہے ہمیں 82 روپے والا ہی پٹرول دیدیں ۔


جانی پیٹرول سستا کر تو دیا لیکن لینا کہاں سے ہے ؟
آئی ایم پیٹرول پمپ !!😁

Embedded video

ناصر مدنی ہی نہیں بلکہ تمام عوام ہی اس مصیبت سے پریشان ہے کیونکہ لاک ڈاﺅن میں نرمی تو ہو گئی ہے لیکن پٹرول نہیں مل رہا اور جہاں سے مل رہاہے وہاں ایس او پیز کی اتنی شدید خلاف ورزی ہو رہی ہے کہ لوگوں کا رش جمع ہو جاتاہے جوکہ نہایت پریشانی کا باعث ہے ، اس حوالے سے اس ٹویٹرصارف نے بھی اپنی ٹویٹ میں تصاویر شیئر کرتے ہوئے پٹرول پمپس کے حالات پر نظر دوڑائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں