“کیا آپ اب حاملہ ہوگئی ہیں” خلیل الرحمان قمر بھی سنتھیارچی کے خلاف میدان میں آگئے

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت پر سنگین ترین الزامات لگانے والی امریکی خاتون سنتھیارچی کے خلاف معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان بھی میدان میں آگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کی گئی ایک پوسٹ میں خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ “مس سنتھیارچی یہ می ٹو تماشا بند کرو، اگر آپ نو سال قبل ریپ کا شکار ہوئی تو اس کا اظہار اب کیوں کیا جارہاہے؟ کیا اب آپ حاملہ ہوگئی ہیں؟

خلیل الرحمان قمر کے ٹویٹ پر لوگوں کی بڑی تعداد نے اپنی آرا پیش کیں۔

ریاست علی پنجابی نے لکھا “خلیل صاحب فرض کریں کہ وہ سچ بول رہی ہے ، اور اس وقت کسی بھی وجہ سے خاموش رہی ، تو کیا اسے اب بھی خاموش ہی رہنا چائیے ؟؟”

شائستہ نے تبصرہ کیا ” انویسٹیگیشن ہونی چاہیے اس معاملے کی ۔ پیپلز پارٹی کے کرتوت سب جانتے ہیں ۔ حیرت ہے لوگ اتنی جلدی کیسے بھول گئے ایان علی کو. اور اس کسٹم آفیسر کو جسے پیپلز پارٹی نے مروادیا تھا ایان علی کو بچانے کے لیے”

رانا فیصل نے اس معاملے پر کچھ یوں اظہارخیال کیا کہ ” ایسے ہی چلتا ہے سر…. مرضی سے سالہا سال چلتا رہے, تو بھی ذاتی تعلق… کسی بات پر بات بگڑ جائے تو… زبردستی و زیادتی وغیرہ وغیرہ اور پھر سالوں بعد اسکا احساس”

خیال رہے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر اس سے قبل بھی می ٹو مہم کیخلاف اپنے سخت بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنتے رہیں۔ البتہ ان کی حمایت کرنے والوں کی ایک نمایاں تعداد بھی موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں