پاکستان کے سابق کرکٹر کورونا وائرس سے انتقال کر گئے

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین سے پوری دنیا میں پھیلنے والی موذی وباءکورونا وائرس کے باعث سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ریاض شیخ انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے سبب شدید علالت کا شکار ہونے والے51 سالہ لیگ سپنر ریاض شیخ گزشتہ شب انتقال کر گئے تھے جن کی کورنگی قبرستان میں تدفین کر دی گئی ہے۔ 43 فرسٹ کلاس میچز کھیلنے والے ریاض شیخ ان دنوں معین خان کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔

دریں اثناءسابق ٹیسٹ کپتان معین خان، راشدلطیف، سرفراز احمد، جاوید میانداد، وسیم باری، ظہیرعباس، فیصل اقبال، توصیف احمد اور پروفیسر اعجاز فاروقی سمیت دیگر نے ریاض شیخ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں