طیارہ حادثہ، کاک پٹ وائس ریکارڈر اور بلیک باکس کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا

کراچی(ویب ڈیسک) ماڈل کالونی میں گرکر تباہ ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر کا ڈیٹا کامیابی سے حاصل کرلیا گیا ہے۔ چند روز قبل ائیر بس ماہرین کی ٹیم نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور شواہد اکٹھا کیے جہاں ماہرین کو طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر بھی ملاجسے طیارہ حادثے کے تفتیشی بورڈ کے حوالے کردیا گیا تھا۔

جیو نیوز کے مطابق پی آئی اے کے طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر کا ڈیٹا کامیابی سے حاصل کرلیا گیا ہے جس کی پاکستانی حکام کی سفارش پر جانچ پڑتال جاری ہے۔ذارئع کا کہنا ہے کہ طیارے کے دونوں اہم آلات کی جانچ اس ہفتے تک جاری رہے گی۔ذرائع کے مطابق سی وی آر اور ایف ڈی آر ڈیٹا سے تحقیقات میں مدد ملے گی جس کے لیے دونوں تحقیقاتی اداروں کا باہمی اتفاق سے کام جاری ہے۔

خیال رہے کہ 22 مئی کو لاہور سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز لینڈنگ کے دوران آبادی پر گر کر تباہ ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار عملے کے 8 ارکان سمیت 97 مسافر جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ 2 مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں