کبوتر اورٹڈل دل کے بعد اب بھارتی میڈیا نے پاکستان کوکس چیز کاذمہ دارٹھہرادیا،جانیں

ئی دہلی (ویب ڈیسک )بھارتی میڈیا کو پاگل پن کے دورے پڑنے لگے۔۔ کبوتر اور ٹڈی دل کے حملوں کے بعد بھارت نے شدید گرمی کے حملے کا ذمہ دار بھی پاکستان کو ٹھہرادیابھارتی نیوز کاسٹر نے الزام لگایا کہ بھارت میں جو شدید گرمی کا اٹیک ہوا ہے اسکا ذمہ دار پاکستان ہے۔بھارتی صحافی نے اسکی دلیل یوں پیش کی کہ سندھ سے بھارتی علاقے راجھستان میں گرم ہوائیں داخل ہوتی ہیں اور اس وجہ سے پورے بھارت میں شدید گرمی کاحملہ ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی میڈیا نے الزام لگایا تھا کہ پاکستان اپنی ٹڈیوں کو آتنکی بناکر بھارت بھیج رہا ہے۔پاکستان اب بھارت کے خلاف ٹڈیوں والی سازش کررہا ہے۔صرف یہی نہیں بھارت نے کچھ دن قبل پاکستان پر الزام لگایا تھا کہ بھارت نے پاکستان کا جاسوس کبوتر گرفتار کرلیا ہے جس پر عالمی میڈیا نے بھارت کا خوب مذاق اڑایا ۔ بعد میں اس کبوتر کا مالک بھی سامنے آگیا جو ناروال کا رہائشی تھا، اس نے بھارت سے اپنے کبوتر کی واپسی کا مطالبہ کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں