کورونا وائرس، چوبیس گھنٹوں میں ڈیڑھ ہزار سے زائد کیس رپورٹ، اموات کہاں جا پہنچیں؟دنیا کی حالت بھی غیر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 38 ہزار799 ہوگئی ہے جبکہ آخری اطلاعات تک 834 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، صرف گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 31 اموات اور ایک ہزار پانچ سو اکیاسی نئے کیسز سامنے آئے۔ 

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 14،878 ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد کورونا کے مجموعی ٹیسٹوں کی تعداد  3 لاکھ انسٹھ ہزار دو سوچونسٹھ ہوگئی جبکہ 10 ہزار 880 افراد صحت یا ب ہوچکے، ستائیس ہزار پچاسی افراد پازیٹو آنے کے بعد اس بیماری کا ابھی سامنا کررہے ہیں۔ 

اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 14,201، سندھ میں 14 ہزار 916، خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 678، بلوچستان میں 2 ہزار 457، اسلام آباد میں 921، گلگت بلتستان میں 518 جب کہ آزاد جموں کشمیر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 108 ہوگئی ہے۔

امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد مجید نے کہاہے کہ پاکستان میں کوروناکی صورتحال دنیاکے کافی ممالک سے بہترہے،پاکستان نے کوروناوباسے نمٹنے کیلئے بروقت نیشنل ایکشن پلان ترتیب دیا،نیشنل ایکشن پلان کے تحت پاکستان میں وباکی روک تھام میں مددملی۔اسد مجید نے کہاکہ پاکستان میں کوروناکی صورتحال دنیاکے کافی ممالک سے بہترہے،پاکستان نے کوروناوباسے نمٹنے کیلئے بروقت نیشنل ایکشن پلان ترتیب دیا،پاکستانی سفیر نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت پاکستان میں وباکی روک تھام میں مددملی،انہوں نے کہاکہ پاکستان،امریکہ تعلقات میں گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران مثبت پیش رفت ہوئی۔

ملک میں کورونا وائرس سے متعلق صورت حال اور اقدمات کے بارے میں وزرا اور معاونین خصوصی کے ہمراہ سرکاری ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اگر کوئی یقین دلاتا ہے کہ 2 یا 3 ماہ کے لاک ڈاؤن سے کورونا وائرس ختم ہوجائے گا تو ہم ایسے کرلیتے، لیکن لاک ڈاؤن سے کورونا وائرس ختم نہیں ہوگا اور ایک سال تک بھی کوئی ویکسین آنے کا امکان نہیں، لاک ڈاؤن جب بھی کھولیں گے کیسز میں دوبارہ اضافہ ہوگا، اب اس وائرس کے ساتھ رہنا اور ایک سال گزارہ کرنا ہوگا، مسلسل لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہوسکتے، تمام کاروبا ر ایس او پیز کیساتھ کھولیں گے ۔ 

ادھر کورونا وائرس سے پوری دنیا میں ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 7 ہزار سے تجاوز کرگئی، متاثرہ افراد کی تعداد  پینتالیس لاکھ بیالیس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے،پوری دنیا میں اب تک اپنے یقین، مضبوط قوت ارادی اور طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت 17 لاکھ 58 ہزار سے زائد افراد کورونا کو شکست بھی دے چکے ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 43 ہزار سے بڑھ گئی ہے جب کہ 87 ہزار 500 سے زائد اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں، سپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 30 ہزارسے زائد ہو گئی ہے۔ اس طرح اسپین میں جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 27 ہزار4 سو سے بڑھ گئی ہے، اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 23 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 31 ہزار6 سو سے زائد ہو گئی ہے۔” اب تیاری کریں تاکہ ۔ ۔ ۔” بیرون ملک سے چاول خریدنے والا وفد کب پاکستان آئے گا؟ مشیر تجارت نے بتا دیا

برطانیہ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد دو لاکھ 38 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں 34 ہزار  سے زائد افراد نے داعی اجل کو لبیک کہا ہے۔فرانس میں ایک لاکھ 79 ہزار سے زائد افراد اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 27 ہزار 5 سو سے بڑھ گئی ہے۔جرمنی میں بھی کورونا کے باعث اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق اب تک آٹھ ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد ایک لاکھ 75 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ترکی میں مہلک وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد چار ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور ایک لاکھ 46 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیا

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ایران میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چھ ہزار9 سو سے بڑھ گئی ہے۔ ایران میں اب تک ایک لاکھ 16 ہزار 635 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں، سعودی عرب میں متاثرین کی تعداد 49 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ  292 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں