آزادکشمیرمزید 2 صحافیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق

مظفر آباد(ویب ڈیسک) آزاد کشمیر میں 2 صحافیوں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مظفرآباد میں کام کرنے والے تمام صحافیوں کے کورونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب میں بھی چند صحافیوں میں کورونا کے متاثر ہونے کی خبریں آئی تھیں۔

آزاد کشمیر حکومت کے ترجمان مصطفیٰ بشیر عباسی نے مظفرآباد میں 2 صحافیوں کے کورونا وائرس کا شکارہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیسز سامنے آنے کے بعد مظفرآباد میں کام کرنے والے تمام صحافیوں کو خود کو آئیسولیٹ کرنے کا کہا ہے۔ نجی ٹی وی کا کیمرامین کورونا کے باوجود ڈیوٹی پر مامور رہا، مظفرآباد میں کام کرنے والے تمام صحافیوں کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں