ایس ایچ اوکوٹلی محمدشہزادچوہدری کی عقابی کارروائی،ایک کروڑ78 لاکھ روپے کی خطیررقم کاڈراپ سین

کوٹلی(اے جے کے نیوز)ایس ایچ اوکوٹلی محمدشہزادچوہدری کی عقابی کارروائی،ایک کروڑ78 لاکھ روپے کی خطیررقم کاڈراپ سین،تین ملزمان گرفتار،ایس پی کوٹلی راجہ اکمل کا ایس ایچ اوکوٹلی محمدشہزادچوہدری اورانکی ٹیم کومبارکباد،شہریوں کاکوٹلی پولیس کی کارکردگی پراظہاراطمینان،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج،تفتیش شروع،مزیداہم انکشافات متوقع ۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ 7 فروری 2020 قادرحسین ولدمحمدحسین قوم تھکیال ساکن موہڑہ کالونی فتح پورتھکیالہ نے تھانہ سٹی کوٹلی میں رپورٹ دی کہ اس کے بھائی عبدالرزاق جولاہور میں گاڑیوں اورپراپرٹی کاکاروبارکرتاہے نے نکیال میں کمرشل جائیدادخریدنے کیلئے مبلغ ایک کروڑ78 لاکھ روپے کی رقم کاپارسل لاہورسے نکیال آنے والی کوسٹربس کے ذریعہ طارق ساکن نکیال کے نام بھیجاجوکہ اس نے وصول کرناتھامگربس کنڈیکٹرسے کوٹلی لاری اڈہ میں تین نامعلوم اشخاص نے اپنے آپ کوطارق ظاہرکرکے پارسل وصول کرکے اتنی بڑی رقم ہتھیالی جس پرایس پی ضلع کوٹلی راجہ اکمل نے ایس ایچ اوکوٹلی محمدشہزادچوہدری کونامعلوم ملزمان کوٹریس کرکے گرفتاراوررقم برآمدکرنے کی ہدایت دی ۔ جس پرایس ایچ اوکوٹلی محمدشہزادچوہدری نے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دی جن میں اے ایس آئی محمدشبیر،محمدجمیل،عبدالقیوم تفتیشی ہیڈکنسٹیبلان، محمدبوستان، محمد سفیان ، محمد اظہر صفدرصادق اوردیگرتھے ۔ پولیس کی خصوصی ٹیم کی نگرانی خودایس ایچ اوکوٹلی محمدشہزادچوہدری کررہے تھے ۔ پولیس ٹیم نے نہایت مہارت اورجانفشانی سے فراءض سرانجام دیتے ہوئے تین ملزمان طاہررفیق ولدمحمدرفیق ساکن بانڈہ سیدخان ضلع ایبٹ آباد،محمدیاسرولدمحمدیاسین،محمدزبیرولدمنظوراقوام ڈومال ساکنان نیوماڈل کالونی نکیال کوٹریس کرتے ہوئے گرفتارکرلیا اورمسروقہ رقم نقدی ایک کروڑ57 لاکھ 88 ہزارروپے بھی برآمدکرلیے ۔ ملزم طاہررفیق نے سردارطارق جس کے پاس پارسل آرہاتھاکاٹیلی فون نسبت پارسل سن کردیگرملزمان کوساتھ رکھ کرراستہ میں کوٹلی لاری اڈہ سے کوسٹربس سے دھوکہ دے کررقم والاپارسل اٹھالیا ۔ ملزمان سے مزیدتفتیش جاری ہے اوراہم انکشافات متوقع ہیں ۔ اس موقع پرایس پی ضلع کوٹلی راجہ اکمل خان نے ایس ایچ اوکوٹلی محمدشہزادچوہدری اورانکی ٹیم کوعلیحدہ علیحدہ سرٹیفکیٹس اورانعامات سے نوازنے کا اعلان کیاہے دوسری جانب اہلیان کوٹلی نے بھی کوٹلی پولیس کی کارکردگی پراطمینان کا اظہارکرتے ہوئے مبارکبادبھی پیش کی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں