امیدوارقانون سازاسمبلی حلقہ کوٹلی سٹی تحریک انصاف بیرسٹراسراراحمدکی ساردہ کالونی محمددانش خان کے گھرآمد،اہلیان علاقہ کی کثیرتعداد میں شرکت،مکمل تعاون کی یقین دہانی

کوٹلی(اے جے کے نیوز)امیدوارقانون سازاسمبلی حلقہ کوٹلی سٹی بیرسٹراسراراحمدکی تحریک انصاف حلقہ کوٹلی کے نوجوان کارکن محمددانش خان کے گھرساردہ کالونی آمد،اہلیان علاقہ کی کثیرتعداد میں شرکت،بیرسٹراسراراحمدکوبھرپورتعاون کی یقین دہانی،عوام علاقہ نے عوامی نمائندوں کی کارکردگی کے پول کھول دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزتحریک انصاف حلقہ کوٹلی کے نوجوان کارکن محمددانش خان کے گھرساردہ کالونی میں امیدوارقانون سازاسمبلی حلقہ کوٹلی سٹی بیرسٹراسراراحمدکی آمدہوئی جہاں اہلیان علاقہ نے کثیرتعداد میں شرکت کی ۔ تقریب سے تحریک انصاف حلقہ کوٹلی کے نوجوان کارکن ماجدبٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کوٹلی کی حالت زاردیکھ کردل خون کے آنسوروتاہے،آزادکشمیرکے آمدہ الیکشن میں کسی صورت آزمائے ہوئے چہروں کوہرگزنہیں آزمائیں گے ۔ ہم بیرسٹراسراراحمدکواپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں ۔ دریں اثناء میزبان تقریب محمددانش خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کوٹلی میں مسائل کا انبارلگاہواہے ۔ یہاں کے منتخب نمائندوں نے عوام کیلئے جوکچھ کیاوہ سب کے سامنے ہے ۔ گزشتہ 35 سال سے اقتدارپربراجمان ہیں عوام کوصرف طفل تسلیاں دیکربیوقوف بناتے ہیں ۔ میری اپنے نوجوانوں اوربزرگوں سے ایک گزارش ہے کہ آپ موصوف سے ایک بارپوچھیں کہ آپ نے ووٹ لیکرکیاکیاہے?تحریک انصاف کے نوجوان کارکن محمددانش خان نے مزیدکہاکہ مسلم لیگ ن کے کوٹلی سے ٹکٹ یافتہ امیدوارنے بھی عوام کوسبزباغات دکھاکرخوب بیوقوف بنایاہے ۔ لاڑی اڈہ کوٹلی کی حالت دیکھ کران کی کارکردگی کابخوبی اندازہ لگایاجاسکتاہے ۔ عوام کوصرف تسلیاں دیکریہ لوگ اپناوقت گزاررہے ہیں ۔ اب عوام کوایسے لوگوں سے چھٹکارہ پاناہوگا ۔ محمددانش خان نے بیرسٹراسراراحمدکواپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ ہم آپ کے ساتھ سیسہ پلائی دیوارکی مانندکھڑے ہیں ،آپ کے پاس ایک سیاسی ویژن ہے،ہ میں امیدہے کہ آپ حقیقی معنوں میں اہلیان کوٹلی کے مسائل حل کرینگے ۔ آخر میں صدرتقریب امیدوارقانون سازاسمبلی حلقہ کوٹلی سٹی بیرسٹراسراراحمدنے کہاکہ میں دانش خان اوراس محفل میں بیٹھے ہوئے تمام نوجوانوں اوربزرگوں کامشکورہوں ۔ میں آپ کوصرف اتناکہناچاہوں گاکہ گزشتہ 35 سال سے جسطرح آپ کا استحصال کیاجارہاہے وہ کسی سے بھی ڈھکا چھپانہیں ،آپ کوتھانہ کچہری میں الجھاکریہ لوگ اپنے مقاصدپورے کرتے ہیں ۔ ستم ظریفی کی انتہا اس وقت ہوتی ہے جب ہماری خواتین ٹیچرزکے شہرسے دوردرازانتقامی تبادلے کیے جاتے ہیں ۔ میں ان لوگوں سے یہ پوچھناچاہتاہوں کہ کیا آپ اتنے چھوٹے ذہن کے مالک ہیں کہ اگرکوئی آپ کوووٹ نہیں دیتاتوآپ ہماری بہنوں کے انتقامی تبادلے کرتے ہوئے بھی نہیں بازآتے ۔ بیرسٹراسراراحمدنے تقریب سے مزیدگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہمارے نوجوانوں کونوکریاں دلوانے کیلئے ان کے بوڑھے والدین یہاں کے منتخب نمائندوں کے دربار میں حاضری لگوالگواکرتھک جاتے ہیں اورمنتخب نمائندے ترقیاتی سکیموں کی بندربانٹ بھی اپنے قریبی لوگوں کودیتے ہیں ۔ تقریب میں میزبان محمددانش خان،ماجدبٹ،ایوب اعوان،سردارشبیر، خلیل خان،راجہ الیاس،محمدجاویدخان،واجداعوان،شیرازملک،اسحاق بٹ،معین ہاشمی،عدیل جنجوعہ،شیروز بٹ ،حامد بٹ ، حماد بٹ،نذیرملک،نبیل بٹ،علی بٹ، چاندبٹ،ذیشان بٹ، راجہ راسخ علی خان،شہزادبٹ،شہزادملک،اسامہ میر،مہران بھٹی ودیگرنے شرکت کی اوربیرسٹراسراراحمدکواپنے تعاون کی بھرپوریقین دہانی کروائی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں