کالاڈب چوکی پولیس کی کارروائی،دوملزمان گرفتار

کوٹلی(اے جے کے نیوز)کالاڈب چوکی پولیس کی کارروائی،دوافغان باشندگان گرفتار،مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی ضلع کوٹلی راجہ اکمل،اے ایس پی خرم اقبال کی خصوصی ہدایت اورایس ایچ اوچڑہوئی سردارافتخارکی زیرنگرانی چوکی آفیسرکالاڈب سردارایازممتازنے ہمراہ سعید،احسان،وسیم،اکبرکے دوافغان باشندگان سے رجسٹریشن کے حوالے سے پوچھ گچھ کی توانہوں نے کہاکہ ہم رجسٹرڈنہیں ہیں اورظفرنامی شخص ساکن چڑہوئی کی عمارت میں رہائش پذیرہیں جس پرچوکی آفیسرکالاڈب نے ظفرنامی شخص کیخلاف 13 کرایہ داری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاجبکہ دوافغان باشندگان کیخلاف علیحدہ مقدمہ درج کرکے انہیں بھی حوالات بندکردیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں