راولاکوٹ،چورہزاروں روپے نقدی اورسامان لیکرچھومنترہوگئے

راولاکوٹ(محمد خورشید بیگ)راولاکوٹ مین چوک میں چوری کی واردات ۔چور رات کے اندھیرے میں دو بھاری لاک توڑ کر ہزاروں روپے نقدی اور جنرل سٹور کا سامان لے گئے تفصیلات کے مطابق مرغا گلی راولاکوٹ مین چوک میں نیشنل ہول سیل شاپ پر گزشتہ رات نا معلوم چور ایک شٹرنگ بھاری کے اور دیگر اوزار کے ہمراہ شٹر کے دو بھاری لاک توڑے گئے چوری کے بعد ھاف شٹر کھلا چھوڑ گئے دکان کے کیش کاونٹر سے تقریبا بیس ہزار روپے نقدی اور دیگر جنرل سٹور کی اشیاء لے گئے ۔ لگتا ہے کہ چوری کی اس واردات میں کافی وقت لگا ہے دکان مین چوک میں ہے پولیس گشت ھوتی اور چوکیدار موجود ہوتا تو یہ واردات نہ ھوتی گزشتہ چند ماہ میں اس ایریا میں یہ چوری کی بیسوں وارداتیں ھو چکی ہیں ۔چند دن قبل منگ روڑ پر ایک موبائل شاپ پر چوری ہوئی چور دو لاکھ کے موبائل لے اوڑے۔ پولیس چور کو پکڑنے میں ناکام رہی انجمن تاجران نے احتجاج کی دھمکی دے دی ہے انجمن تاجران کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ تاجران حکومت کو سالانہ کروڑوں روپے ٹیکس ادا کرتے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے کوئی تحفظ نہیں ہے۔تاجران کو تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو شدید احتجاج کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں