آزادکشمیرکے نوجوان کواغواکرکے بدفعلی کا نشانہ بناڈالاگیا

میرپور(اے جے کے نیوز)میرپورکے سیکٹرای ون سے 18 سالہ نوجوان اغوا،اغواکاروں نے زبردستی اٹھایا اورموٹرسائیکل پربندروڈلے گئے جہاں ویران ایریا میں حبس بے جا میں رکھتے ہوئے گن پوائنٹ پرزیادتی کانشانہ بنایا اوردھمکیاں دیکرچھوڑدیا ۔ تفصیلات کے مطابق سیکٹرای ون سے حمادمحمودولدمحموداحمدنامی اٹھارہ سالہ نوجوان کوتھوتھال کے رہائشی نوجوان نعمان،عدنان،کامران نے گن پوائنٹ پراغواکیا اورنامعلوم بنڈروڈپرلے جاکرحبس بے جا میں رکھتے ہوئے زیادتی کرنے کے بعدنوجوان کوسنگین دھمکیاں دیکرچھوڑدیا ۔ متاثرہ نوجوان حمادفریادلیکرتھانہ پہنچ گیا اورقانونی چارہ جوئی کیلئے درخواست دیدی ۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ علت نمبر337APC,12ZHA وغیرہ کے تحت ایف آئی آردرج کرلی گئی ۔ ملزمان کی تلاش کیلئے پولیس چھاپے ماررہی ہے اس کیس کی تفتیش خود ایس ایچ اوتھانہ تھوتھال راجہ ذوہیب طاہرکررہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں