چوکی پولیس جاتلاں کی دبنگ کارروائی، دو ملزمان نقدی اورموٹرسائیکلوں سمیت گرفتار

جاتلاں (اے جے کے نیوز) ایس ایس پی میرپور راجہ عرفان سلیم ، اے ایس پی عباس علی کی ہدایت پر مہتاب اسلم سب انسپکٹر چوکی پولیس جاتلاں کی کاروائی ۔ مہتاب اسلم نے مع عنصر محمود تفتیشی ہیڈ کنسٹبل، اسد افتخار ڈی۔ ایف۔ سی، مہندی خان، یاسر محمود، کے چک دلو کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے اللہ دتہ ولد رحم دین قوم جاٹ ساکن سہنگ میرپور اور محمد نواز ولد غلام علی قوم گوجر ساکن عبدو پور میرپور کو جوا کھیلتے ہوے گرفتار کیا اور داو پر لگائی گئی رقم نقدی 2790 روپے اور دو عدد موٹر سائیکل ضبط کرتے ہوے ملزمان کے خلاف 5 قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی۔ جاتلان پولیس کی مسلسل کامیاب کاروائیوں پر عوام علاقہ نے سراہا اور مبارکباد پیش کی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں