آزادکشمیرکے بڑے شہر میں شادی شدہ عورت نے حدپارکردی

میرپور(اے جے کے نیوز)میرپورکے نواحی رنگ پورکی رہائشی شادی شدہ خاتون کواوکاڑہ کارہائشی اپنے ساتھی کی مددسے گھرسے بھگاکرلے گیا ۔ خاوندکی درخواست پرخاتون سمیت دوافرادکے خلاف مقدمہ درج،ملزمان کی تلاش جاری ۔ خاوندنے زناکاری کا الزام لگادیا ۔ تفصیلات کے مطابق محمدفہیم ولدمحمدآمین قوم شیخ ساکن رنگ پورحدودتھانہ افضل پورنے رپورٹ درج کرائی ہے کہ اس کی بیوی عائشہ رانی کوعدنان ولدنامعلوم ساکن اوکاڑہ اپنے ایک ساتھی کی مددسے گھرسے بھگاکرلے گیاہے ۔ ملزمان حرام کاری،زناکاری کے مرتکب ہورہے ہیں ۔ پولیس نے زیردفعہ16/11 19ZHAمقدمہ علت نمبر20/21 درج کرکے سراغ براری شروع کردی ہے تاہم ملزمان روپوش ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں