کوٹلی پولیس کی برق رفتارکارروائی، دو ملزمان شراب کی کھیپ سمیت عقابی انداز میں گرفتار

کوٹلی(اے جے کے نیوز)کوٹلی کی برق رفتارکارروائی،دوملزمان شراب کی کھیپ سمیت عقابی انداز میں گرفتار،مقدمہ درج،تفتیش شروع ۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی ضلع کوٹلی راجہ اکمل،اے ایس پی خرم اقبال کی منشیات فروشوں کاقلع قمع کرنے کے خصوصی مشن کوپایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ایس ایچ اوکوٹلی محمدشہزادچوہدری کوخصوصی ٹاسک دیاگیاجس پرایس ایچ اوکوٹلی محمدشہزادچوہدری نے پولیس کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جن میں ارشدمحمود،نویدصدیق،محمدجمیل،عبدالقیوم،محمدبوستان اورراجہ سفیان شامل تھے ۔ پولیس ٹیم نے اپنے ذراءع کی اطلاع پرعاطف ولدمحمدفضل،خاورولدمنشی قوم بھٹی ساکنان تنیوٹ کے زیرقبضہ سے 18 بوتل شراب اعلیٰ کوالٹی برآمدکرتے ہوئے ملزمان کورنگے ہاتھوں دبوچ لیا ۔ ملزمان کیخلاف3/4 امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ان سے مزیدتفتیش شروع کردی گئی ہے تاہم اہم انکشافات متوقع ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں