مشتاق منہاس کو ن لیگ آزادکشمیر کا چیف آرگنائزربناناکارکنوں کی فتح ہے،زبیراقبال کیانی،راجہ شفیق پلاھلوی

لوٹن(اے جے کے نیوز)مسلم ن لیگ آزادکشمیر کے وزیراطلاعات مشتاق منہاس کو ن لیگ آزادکشمیر کا چیف آرگنائزر بننے پردلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ مشتاق منہاس پارٹی کی مزید مضبوطی اورکارکنوں کے حقوق کیلئے ماضی کی طرح اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔ مسلم لیگ ن پاکستان کے صدر شہبازشریف نے ایک کارکن دوست شخص کو چیف آرگنائزر بناکر کارکنوں کے دل جیت لئے ۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین اینڈ میڈیا ایڈوائزر اوور سیز پاکستان مسلم لیگ ن راجہ شفیق احمد اور صدر ن لیگ آزادکشمیر برطانیہ راجہ زبیر اقبال کیانی نے اپنے بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مشتاق منہاس مسلم لیگ ن آزادکشمیر کا قیمتی سرمایہ اوران کاشمار قائد پاکستان میاں نوازشریف کے قریبی اور با اعتماد ساتھیوں میں ہوتا ہے جو ہمیشہ قیادت کے ساتھ ثابت قدم رہے اور انشاء اللہ ایک بار ن لیگ آزادکشمیر میں تعمیروترقی اور گڈ گورننس کی بنیاد پردوبارہ حکومت بنائے گی ۔ وزیر اطلاعات راجہ مشتاق احمد منہاس کو چیف آرگنائزر ان کی پارٹی خدمات اور آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کو نظریاتی بنیادوں پر مستحکم کرنے کا اعتراف ہے ۔ حال ہی میں وزیر اطلاعات کو سپورٹس و امور نوجوانان کی وزارت بھی دی گئی تھی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کیخلاف سازشیں کرنے والے اور انتقامی کارروائیوں کا سہارا لینے والوں کے دن گنے جاچکے ہیں تمام تراوچھے ہتھکنڈے بے نقاب ہوچکے ہیں ۔ انشاء اللہ آزادکشمیر کے آمدہ الیکشن میں ن لیگ دوبارہ اقتدار میں آئے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں