وزیراعظم پاکستان عمران خان کی میرپور آمد،حلقہ راج محل اورحلقہ کوٹلی سٹی کے امیدواران سے ملک نثارسبقت لے گے

کوٹلی(اے جے کے نیوز)وزیراعظم پاکستان عمران خان کی میرپورآمد،کارکنان نے کثیرتعداد میں شرکت کی ۔ امیدواراسمبلی حلقہ راج تحریک انصاف آزادکشمیرملک نثارکی حلقہ راج محل اورکوٹلی کے امیدوارواں پرسبقت ۔ صبح تقریباًدس بجے حلقہ کے کارکنان کے ہمراہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے جلسہ کیلئے رواں دواں ہوئے ۔ دریں اثناء حلقہ راج محل اورحلقہ کوٹلی سٹی کے دیگرامیدوار میں وزیراعظم پاکستان کے جلسے میں شامل ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق آج مورخہ 6 جنوری وزیراعظم پاکستان عمران خان کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے میرپورپہنچے جہاں ان کے استقبال کیلئے متعددکارکنان استقبال کیلئے موجودتھے ۔ اس سلسلے میں آزادکشمیربھرسے کارکنان کی کثیرتعدادوہاں موجودتھی ۔ کوٹلی سے میرپورجلسہ میں کارکنان کے جم غفیرنے شامل ہوکرحقیقی کارکنان ہونے کاثبوت دیا ۔ اس سلسلے میں حلقہ راج محل سے امیدواراسمبلی تحریک انصاف آزادکشمیرملک نثارحلقہ راج محل اورحلقہ کوٹلی سٹی کے امیدوراوں پرسبقت لے گئے ۔ ملک نثارتقریباًصبح دس بجلے اپنے حلقہ کے کارکنان کے ہمراہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے جلسے کیلئے میرپورپہنچے ۔ حلقہ راج محل اورحلقہ کوٹلی سٹی کے دیگرامیدواربھی میرپورجلسہ آمدپرپہنچے ۔ اس جلسے میں آزادکشمیربھرسے کارکنان نے اپنی حاضری یقینی بنائی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں