اے ٹی ایم مشین توڑنے والے بین الصوبائی گروہ کاسرغنہ افضل پورپولیس کے ہتھے چڑھ گیا

میرپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ افضلپورنے ATM مشین توڑنے والے بین الصوبائی گروہ کے اہم سرغنہ کو 15 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔تھانہ افضلپور کےSHO راشد حبیب کے مطابق ATM مشین توڑنے کی کوشش میں ملوث ملزم کو تفتیش مکمل ہونےپر15 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ملزم جہانگیرعرف صابر ولد محمدحسین سکنہ بھٹیاں چباں ضلع گجرات جسے SHO تھانہ افضلپور راشد حبیب مسعودی کی تشکیل کردہ خصوصی ٹیم نے گجرات سے ڈرامائی انداز میں گرفتار کیا تھا۔ملزم نے دو ماہ قبل چیچیاں بازارمیں UBL بنک کے باہرنصب ATM مشین کو توڑ کر کیش لے جانے کی کوشش کی تھی۔ لیکن افضلپور پولیس کی پیدل اور موبائل گشت کی وجہ سے کامیاب نہ ہو سکا۔ملزم نے دوران تفتیش گجرات میں ایک جیولری شاپ توڑکرزیورات چوری کر نے کا بھی انکشاف کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں