میرپور،راجہ عمیرگلزرین ایڈووکیٹ اوراجمل سلطانی ایڈووکیٹ نے گیارہ سال پرانے کیس میں ملزم کی ضمانت قبل ازگرفتاری منسوخ کروادی

میرپور( بیورو رپورٹ)راجہ عمیر گلزرین ایڈووکیٹ ھائی کورٹ اور اجمل سلطانی ایڈووکیٹ ھائی کورٹ نے گیارہ سال پرانے کیس میں مستغیث مقدمہ کی طرف سے بہترین مقدمہ کی پیروی کرتے ھوۓ ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کرا دی گیارہ سال پہلے ملزم کی گاڑی کی ٹکر سے ایک شریف شہری فوت ھو گیا تھا اور ملزم موقع سے گاڑی سمیت فرار ھو گیا تھا ملزم گیارہ سال بعد گرفتا ھوا اور گاڑی کے مالک نے گاڑی غائب کر کے ضلعی فوجداری عدالت میرپور سے قبل از گرفتاری ضمانت کرا رکھی تھی ضلعی فوجداری عدالت میرپور نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد میرٹ پر فیصلہ سناتے ھوۓ گاڑی کے مالک کی ضمانت مسترد کر دی ۔یاد رھے کہ گیارہ سال پہلے سنئیر صحافی راجہ عرفان الحق کے والد محترم راجہ محمد اشرف کو غلام فرید ٹریکٹر ڈرائیور ٹکر مار کر موقع سے فرار ھو گیا تھا۔ صحافی برادری عوام علاقہ اور شہریوں کا وکلا کو حق وسچ کی جنگ لڑنے اور بہترین وکالت کر نے پر خراج تحسین پیشں کرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں