تھانہ تھوتھال میرپورپولیس نے بیرون ممالک کے سبزباغات دکھاکرلوٹنے والے نوسربازکودبوچ لیا

میرپور(اے جے کے نیوز)تھانہ تھوتھال میرپورپولیس کی دبنگ کارروائی،بیرون ممالک کے سبزباغات دکھاکرلوگوں کولوٹنے والے گروہ کے ساتھی کودبوچ لیا،متعددپاسپورٹ،جعلی امیگریشن لیٹر،جعلی ویزے ضبط،مقدمہ درج،دیگرملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری،عوام علاقہ کاپولیس کی کارروائی پراظہاراطمینان ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ضلع میرپورراجہ عرفان سلیم کی خصوصی ہدایت اورڈی ایس پی سٹی چوہدری عنصرکی نگرانی میں ایس ایچ اوتھانہ تھوتھال ذوہیب طاہرنے اہلیان میرپورکوبیرون ممالک کے سبزباغات دکھاکران کی جمع پونجی چھومنترکرنے والے گروہوں کودبوچنے کیلئے پولیس کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جن میں سہیل جرال،ذوالفقارعلی،ساجدشبیر،خرم شہزادنے کڑی محنت کے بعدعوام کولوٹنے والے جعلی ایجنٹ کی ٹیم کوٹریس کرتے ہوئے ایف تھری کے مقام پرالخیل ٹی سی سی اینڈامیگریشن کنسلٹنٹ کے دفترپرچھاپہ مارتے ہوئے دوست محمدساکن پشاورکوگرفتارکرتے ہوئے جعلسازی کے تمام شواہدضبط کرلیے،ملزم کے پاس سے 70 عددپاسپورٹ،جعلی امیگریشن لیٹر،جعلی ویزے بھی برآمدکرلیے گئے ۔ ملزم عوام کوپولینڈ،یورپ،متحدہ عرب امارات،سعودی عرب بھیجنے کے سبزباغات دکھاتاہے ۔ دوسری جانب پولیس ملزم کے دیگرساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماررہی ہے امیدہے کہ دیگرملزمان جلدحوالات بندہونگے ۔ اس موقع پرعوام نے پولیس کی کارکردگی پراطمینان کا اظہارکیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں