نکیال،حاملہ خاتون اوربزرگ پربا اثر افراد کا تشدد

نکیال(اے جے کے نیوز) ضلع کوٹلی کی تحصیل نکیال کے نواحی علاقے بگروٹ کیریلہ کی رہائشی حاملہ خاتون اور بزرگ پر با اثر افراد کا تشدد ۔تفصیلات کے مطابق نکیال کے علاقے بگروٹ کیریلہ (بگہاں موہڑہ) کے رہائشی شیخ محمد حسین اور ان کی حاملہ بہو پر ملک مقبول، ملک اظہر، احسان، اخلاق، شفیق اور عرفان نامی اشخاص نے جگہ کے تنازعے پر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر جا کر تشدد کیا، حاملہ خاتون پر بیہمانہ تشدد سے بچہ خاتون کے پیٹ میں دم توڑ گیا۔ پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مزید کاروائی بھی کی جا رہی ہے ۔دوسری جانب شیخ محمد حسین پر بھی بااثر افراد کی جانب سے ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے، تاہم شیخ محمد حسین اور ان کی بہو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ ہم پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کیا گیا ہے اور اب علاقے کے بااثر افراد ہم پر ایف آئی آر درج کروائی ہے ۔متاثرہ خاندان نے ایس ایس پی کوٹلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واقع کا نوٹس لیتے ہوئے دیگر ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیں جب کہ ان پر کی گئی جھوٹی ایف آئی آر واپس لی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں