کوٹلی پولیس کی برق رفتارکارروائی،اعلیٰ کوالٹی چرس سمیت ملزم گرفتار

کوٹلی(اے جے کے نیوز)کوٹلی پولیس کی برق رفتارکارروائی،اعلیٰ کوالٹی چرس سمیت ملزم گرفتار،مقدمہ درج،تفتیش شروع،اہم انکشافات متوقع ۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی ضلع کوٹلی راجہ اکمل اوراے ایس پی خرم اقبال کی زیرنگرانی ایس ایچ اوکوٹلی محمدشہزادچوہدری نے منشیات فروشوں کاقلع قمع کرنے کیلئے پولیس کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جن میں سب انسپکٹرارشدمحمود،تفتیشی محمدجمیل،ڈی ایف سی محمدبوستان،راجہ سفیان اورسردارنصیرشامل تھے ۔ پولیس ٹیم نے ذراءع کی اطلاع پرپوحلاں چوکی مونگ پرچھاپہ مارتے ہوئے ملزم تاسب تبسم ولدمیرعالم قوم کوگرفتارکرتے ہوئے اس کے زیرقبضہ سے 880 گرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمدکرلی ۔ ملزم کیخلاف 9B کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے اس حوالات بندکردیاگیاہے جہاں اس سے مزیدتفتیش جاری ہے تاہم انکشافات متوقع ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں