کالاڈب چوکی پولیس کی غیرریاستی افراد کیخلاف کارروائی،دوگرفتار،سخت کارروائی کافیصلہ

کالاڈب(اے جے کے نیوز)کالاڈب چوکی پولیس کی غیرریاستی افرادکیخلاف کارروائی،غیرریاستی افرادکوآخری موقع،34 دن کے اندررجسٹریشن نہ کروانے پرکارروائی کافیصلہ ۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی ضلع کوٹلی،اے ایس پی خرم اقبال کی ہدایت اورایس ایچ اوچڑہوئی سردارافتخاراحمدکی نگرانی پرچوکی آفیسرکالاڈب ایازممتازنے ہمراہ نفری غیرریاستی افراد،افغان باشندگان کیخلاف کالاڈب بازار میں پلازہ جات،ہوٹلز،رہائشی کمروں کی تلاشی لیتے ہوئے دوغیرریاستی افرادکوگرفتارکرلیا ۔ اس موقع پرچوکی آفیسرکالاڈب ایازممتازنے کہاکہ 34 دن کے اندرریاستی افراداپنی رجسٹریشن کروالیں بصورت دیگرنیشنل ایکشن پلان کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں