اختلاف صرف غلط پالیسی سے ہے،کارکنان کے جائزحق تک اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا،میرے چاہنے والے گالم گلوچ یا غلط بات کاجواب ہرگزنہ دیں ،راجہ شفیق پلاھلوی

برطانیہ(اے جے کے نیوز) چیئرمین اینڈ میڈیا ایڈوائزر اوور سیز پاکستان مسلم لیگ ن راجہ شفیق احمدپلاھلوی نے کہا ہے کہ میں اپنے کارکنان اور عزیزوں سے اپیل کرتا ہوں کہ کسی بھی قسم کا کسی کو کوئی جواب دینے کی ضرورت نہیں ،چاہے مجھے کوئی گالم گلوچ کرے،میری تذلیل کرے یا میرے بارے میں کوئی غلط لکھے ۔ ہم سب ایک ہیں ،ہماری جماعت ایک ہے ۔ ہم نے جماعت کی بہتری کےلئے کام کرنا ہے ۔ ہمارے جو اختلافات ہیں وہ ہم جماعت کے اندر رہ کر مخصوص طریقے سے اجاگر کریں گے اور کوشش کریں گے کہ کارکنان کے جو کام کاج اور معاملات ہیں وہ موثر طریقے سے حل ہوں ۔ میں قطعا یہ نہیں چاہتا کہ میرے جو عزیز و اقارب اور میرے چاہنے والے ہیں وہ کسی بھی قسم کا کسی کو کوئی جواب دیں او نہ کوئی ایسے الفاظ استعمال کریں جس کی وجہ سے کسی کی دل شکنی ہو اور معاملات خراب ہوں ۔ ہماری طرف سے کسی بھی قسم کی کوئی خرابی نہیں ہونی چاہئیے ۔ ہم نے ہمیشہ جماعت کی پاسداری کی ہے اور جماعت کے لیئے کام کیا ہے اور ہمیشہ کرتے رہیں گے ۔ ہمارے کسی سے کوئی ذاتی اختلافات نہیں ہیں اختلافات صرف غلط پالیسی پرہیں ۔ میں کارکنان کےلئے ان اختلافات پر قائم ہوں اورجب تک کارکنان کوان کاجائزحق نہیں ملتا اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا ۔ راجہ شفیق احمدپلاھلوی نے مزیدکہاکہ اگرکوئی ہماری گالم گلوچ یاتذلیل کرتاہے توکسی بھی قسم کاجواب دینے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ہمارے والدین نے ہ میں یہ تربیت نہیں دی ہے کہ ہم کوئی گری ہوئی بات کریں یاکسی کی پگڑیاں اچھالیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں