میرپور،سوئی گیس لیکج کاخوفناک دھماکہ

میرپور( بیورو رپورٹ )نانگی میں سوئی گیس لیکج کا خوفناک دھماکہ ،انجمن آڑھتیاں فروٹ و سبزی منڈی کے جنرل سیکرٹری خالد نذیر آرائیں شدید زخمی،تین منزلہ گھر لرز اٹھا،پوری عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے ، گزشتہ رات بارہ بجے فائر بریگیڈ کے عملے نے جان پر کھیل کر آگ بجھا دی ،گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے حادثہ پیش آیا تفصیلات کے مطابق گیس لوڈ شیڈنگ کے دوران رات گئے انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی خالد نزیر کے گھر دھماکہ ہوا جس بنا پر آگ نے تین منزلہ گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا فائر برگیڈ کی گاڑی نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا اس حادثے پر خالد نزیر شدید زخمی ہو گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں