کوٹلی کے نواح بنی کالونی بڑالی میں دو فریقین کے درمیان شدیدجھگڑا،ایک ملزم گرفتار

کوٹلی(اے جے کے نیوز)کوٹلی کے نواح بنی کالونی بڑالی میں ہونے والے جھگڑے کے بعددونوں فریقین کیخلاف مقدمات درج ۔ ایک ملزم گرفتار،دیگرملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے،جلدگرفتاریاں متوقع ۔ کسی کوقانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی اورحقائق کے مطابق کارروائی میرٹ پرکی جائیگی،ایس ایچ اوکوٹلی محمدشہزادچوہدری ۔ تفصیلات کے مطابق بنی کالونی بڑالی میں ہونے والے شدیدجھگڑے کے بعددونوں فریقین کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے ۔ پولیس نے کرن ضمیرکوفائرسے زخمی کرنے والے ملزم محسن شاہ کوگرفتارکرکہ اس سے پستول بھی برآمدکرلیاہے ۔ اس موقع پرایس ایچ اوکوٹلی محمدشہزادچوہدری نے AJK نیوزسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ دونوں پارٹیوں کے گھروں پرپولیس کے چھاپہ جاری ہیں جلدمزیدگرفتاریاں بھی کرلےنگے ۔ کسی کوبھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے اورکارروائی حقائق کے مطابق میرٹ پرہوگی ۔ جھگڑے کے دونوں فریقین کیخلاف مقدمات درج کرلیے گے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں